بن صحار: ابو بکر بن ابی عاصم نے یحییٰ بن محمود سے اجازۃً با سنادہ تا ابن ابی عاصم، انہوں نے عبد الوہاب بن ضحاک سے، انہوں نے ابن عیاش سے، انہوں نے ابن جشم
سے، انہوں نے جعفر بن یزید بن صحار سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ میں نبیذ بناتا
ہوں۔ اس میں سے مجھے کتنا پینا جائز ہے، فرمایا تم خزف، جر اور نقیر سے پرہیز کرو (خزف آگ میں پکانا، جر کھجور کے تنے میں پکانا اور نقیر لکڑی کے برتن میں رکھنا
تاکہ نشہ زیادہ ہوجائے) ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔