بن اسود العامری السوائی: ان کا تعلق بنو سواء بن عامر بن صعصعہ سے تھا۔ ایک روایت میں خزاعی ابو جابر مذکور ہے۔ ان سے ان کے بیٹے جابر نے روایت بیان کی کہ کئی
روایوں نے باسناد ہم ابو عیسیٰ ترمذی سے، انہوں نے احمد بن منیع سے، انہوں نے ہشیم سے، انہوں نے یعلی بن عطاء سے، انہوں نے جابر بن یزید سے روایت کی، کہ وہ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں موجود تھے، انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد حنیف میں نماز صبح ادا کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم
مڑ کر بیٹھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کو ایک طرف بیٹھے دیکھا جنہوں نے نماز میں شرکت نہیں کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے عدم شرکت کی
وجہ دریافت کی، تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہم پیشتر ازیں نماز ادا کر چکے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر پھر کبھی ایسی صورت پیش آجائے، تو
جماعت میں شریک ہو جایا کرو۔ یہ نماز نقلی شمار ہوگی۔ اے ابو داؤد طیالسی نے شعبہ سے،ا نہوں نے یعلی بن عطاء سے، انہوں نے جابر سے روایت کی تینوں نے ان کا ذکر
کیا ہے۔