بن عامر بن اسود بن حبیب بن سواءۃ بن عامر بن صعصعہ السوائی حجازی: کنیت ابو حاجر تھی، غزوۂ حنین میں مشرکین کے لشکر میں تھے۔ بعد میں اسلام لائے۔
سعید بن سائب طائفی نے اپنے والد سے، انہوں نے یزید بن عامر السوائی سے روایت کی، کہ جب غزوۂ حنین میں مسلمانوں کو شکست ہوئی۔ اور کفار نے ان کا تعاقب کیا، تو
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین سے مٹھی بھر مٹی اٹھائی اور ان کے چہروں پر پھینکی۔ فرمایا، خدا تمہاری شکلوں کو مسخ کرے۔ چنانچہ کفار میں کوئی ایسا نہ
تھا۔ جس کی آنکھ میں آدھ ریت کا ذرہ نہ پڑا ہو۔