بن عبد اللہ بن شخیر العامری جرشی: کنیت ابو العلاء تھی۔ ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔
ہشیم رضی اللہ عنہ نے یونس سے، انہوں نے عبید سے انہوں نے یزید بن عبد اللہ سے روایت کی اور ان کا گمان ہے کہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔
ان کا کہنا ہے، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بندے کی آزمائش کرتا ہے اور اسے نوازتا ہے۔ اگر وہ اس پر راضی اور شاکر ہو، تو اس کے
رزق میں برکت دیتا ہے، اور اگر راضی نہ ہو، تو اس کے رزق میں تنگی پیدا ہوجاتی ہے۔ ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔