بن عبد اللہ نامعلوم: یحییٰ بن واضح نے ابو عاصم خالد بن عبید سے، انہوں نے عبد اللہ بن یزید سے انہوں نے اپنےوالد سے روایت کی، کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ صحرا میں ایک ایسے مقام پر جو خشک تھا، اور جس کے چاروں طرف ریت تھی گئے، آپ نے فرمایا یہ وہ مقام ہے، جہاں سے قیامت کے قریب دابۃ الارض نمودار
ہوگا۔ چنانچہ بالشت بھر زمین میں دراڑ دکھائی دی۔ ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔