ابو عبد الرحمٰن: ایک روایت میں یزید بن جاریہ اور ایک دوسری روایت میں زید بن جاریہ انصاری آیا ہے۔ ان سے ان کے بیٹے عبد الرحمان نے حدیث روایت کی۔
ابو یاسر نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے عبد الرحمان سے انہوں نے سفیان سے انہوں نے عاصم یعنی ابن عبید اللہ سے، انہوں نے عبد
الرحمٰن بن یزید سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر فرمایا۔
’’تم اپنے غلاموں کا خیال رکھو، جو کچھ خود کھاؤ، انہیں کھلاؤ، اور جو کچھ خود پہنو، انہیں پہناؤ۔ اگر ان سے کوئی قصور سرزد ہو۔ اور ان سے درگزر نہ کرسکو، تو
انہیں فروخت کردو، وہ بھی اللہ کے بندے ہیں، انہیں دکھ مت دو۔‘‘ ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔
ابن اثیر لکھتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں، کہ یہ صحابی یزید بن جاریہ ہیں، اور ہم اس حدیث کا ذکر یزید بن جاریہ کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔