بن یزید عمرو التمیمی اور ایک روایت میں نمیری آیا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قیس بن عاصم تمیمی اور ان کے رفقا کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان سے عائذ بن ربیعہ نے روایت کی۔
قیس بن حفص نے، ولہم بن وہیم العجلی سے، انہوں نے عائذ بن ربیعہ سے روایت کی، کہ انہیں قرہ بن دعموص، قیس بن عاصم، ابو زہیر بن اسید بن جعونہ بن حارث، یزید بن
عمرو اور حارث بن شریح نے بتایا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور دریافت کیا، کہ آپ کس بات کا عہد لیتے ہیں، فرمایا: نماز قائم کرو گے،
زکات ادا کرو گے، حج کرو گے اور ماہِ رمضان کے روزے رکھو گے جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ابو عمر نے اس کا ذکر کیا ہے۔