بن اسیر الضبعی: ایک روایت میں ابن بشیر آیا ہے اور ایک دوسری روایت میں اسیر بن زید مذکور ہے۔ ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔ ذی قار کی جنگ، پہلا موقعہ تھی کہ عربوں کو عجم پر فتح حاصل ہوئی۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ امام بخاری اور ابو حاتم نے ان کے والد کے نام بشیر لکھا ہے۔
امام بخاری نے اپنی تاریخ میں ذی قار کی حدیث ان سے روایت کی ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے یزید بن بشیر لکھا ہے، اور ذی قار کی حدیث
ان سے روایت کی ہے لیکن وہ ان کی صحبت کے قائل ہیں۔