بن عمرو: میمون بن مہران سے مروی ہے، کہ عبد اللہ نے میرے پاس ایک آدمی کو ام المومنین میمونہ اور حضور کے نکاح کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے روانہ کیا۔ انہوں
نے جواب دیا، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بہ مقامِ سرف حسبِ شریعت نکاح کیا، اور وہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حسبِ دین زفاف کیا۔ اور اس
چھجے کے نیچے قبر انہی کی ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔
ابن اثیر لکھتے ہیں۔ کہ اس یزید سے مراد ابن اصم یعنی یزید بن عبد عمر بن عدیس عامری ہے اور ابن مندہ نے ان کا ذکر یزید بن اصم کے ترجمے میں کیا ہے۔ اس بنا پر
ابو موسیٰ کو ان کا ذکر یہاں نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ ان کی شہرت ابن اصم سے ہے۔