بن قتادہ: حماد بن زید نے ایوب سے، انہوں نے ابو قلابہ سے، انہوں نے حسان بن بلال مزنی سے روایت کی، کہ ہمارے خاندان کا ایک آدمی جو مسلمان تھا فوت ہوگیا۔ اور
میری بہن جو اس کے دین کی پیروکار نہ تھی۔ اس کی وارث بنی اس کے بعد میرا والد مسلمان ہوگیا، اور فوت ہوگیا، تو میں نے اس کی میراث سنبھال لی۔ بعد میں میری بہن
مسلمان ہوگئی اور مجھ سے والد کی میراث کا حصہ مانگا، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے مقدمہ پیش کیا۔ چنانچہ عبد اللہ بن ارقم نے بیان کیا، کہ حضرت عمر
رضی اللہ عنہ نے فتوی دیا تھا، کہ اگر میراث کے تقسیم ہونے سے پہلے کوئی مسلمان ہوجائے، تو وہ میراث میں حصہ دار ہوگا۔ چنانچہ حضرت عثمان نے اس کے مطابق فیصلہ
کردیا نتیجۃً میری بہن پہلی میراث تو لے ہی چکی تھی۔ اس میں بھی شریک ہوگئی۔ ابو نعیم ابو عمر اور ابو موسیٰ نے اسے بیان کیا۔ لیکن ابو عمر کو ان کی صحابیت میں
شبہ ہے۔