بن قیافہ یا قتادہ: یہ ہلب الطائی ہیں۔ اور باب الہاء میں ان کا ذکر ہوچکا ہے۔ ان کے بیٹے کا نام قبیصہ تھا۔ ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی۔
سفیان نے سماک سے، انہوں نے قبیصہ سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسی کوئی چیز کبھی بھی تیرے دل میں خلجان نہ پیدا کرے،
جس میں نصرانیت کو انہماک رہا ہو۔ اسی اسناد سے انہوں نے کئی احادیث بیان کی ہیں۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔