بن کعب البہزی: ان سے عمیر بن سلمہ ضمری نے روجاء میں زخمی وحشی گدھے کے متعلق حدیث روایت کی جو یحییٰ بن سعید نے محمد بن ابراہیم سے، انہوں نے عیسیٰ بن طلحہ
سے، انہوں نے عمر بن سلمہ سے اسی طرح روایت کی۔
ابو جعفر عقیلی کہتے ہیں۔ کہ بہزی مذکورکا نام یزید بن کعب تھا۔ ابن مندہ کہتے ہیں، کہ داؤد بن رشید نے باسنادہ یزید بن کعب سے روایت کی کہ عمیر بن سلمہ ضمری نے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جنگلی گدھا پیش کیا، جودہم ہے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔