بن مربع یا زید بن مربع انصاری: ان سے یزید بن شیبان نے روایت کی اسماعیل، ابراہیم وغیرہ نے باسنادہ ہم تا محمد بن عیسیٰ، قتیبہ سے، انہوں نے سفیان بن عینیہ سے
انہوں نے عمرو بن دینار سے، انہوں نے عمرو بن عبد اللہ بن صفوان سے، انہوں نے یزید بن شیبان سے روایت کی، کہ ہم ایک مکان کے پاس جو عمرو سے ذرا دور تھا۔ کھڑے
تھے، کہ مربع ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا۔ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ تم اپنے مشاعر کی حفاظت کرو، کہ تم حضرت ابراہیم کی وراثت کے وارث ہو۔
ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔