بن ابو معنی الجرحی یا سلمی: یہ صحابی مع اپنے بھائی اور والد کے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے۔کوفی ہیں۔ ان سے ان کے بیٹے معن نے روایت
کی، کہ انہوں نے اسرائیل سے انہوں نے ابو الجویریہ سے انہوں نے معن بن یزید سے روایت کی، کہ میں نے میرے والد اور میرے دادا نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
بیعت کی نیز حضور نے میری منگنی کرائی اور نکاح پڑھا ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو نعیم نے ان کا نام یزید بن اختس لکھا ہے۔
ابن اثیر لکھتے ہیں، کہ یزید ابو معن ہی یزید بن اختس سلمی ہیں۔ اور ان کا ذکر پہلے گزر چکا ہے اسی لیے ابو عمر نے دوبارہ ان کا ذکر نہیں کیا کیونکہ دونوں ایک
ہیں۔ اور جس نے انہیں جرمی لکھا ہے اس نے غلطی کی ہے۔