بن نعامۃ الضبی یا السوائی۔ ان کی صحبت میں اختلاف ہے۔ ان سے سعید بن سلمان الربعی نے روایت کی ابن ابی عاصم اور ابو مسعود نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ابو
حاتم ان کی صحبت کے منکر ہیں۔
اکثر راویوں نے باسناد ہم ابو عیسیٰ ترمذی سے، انہوں نے ہناد اور قتیبہ سے انہوں نے حاتم بن اسماعیل سے، انہوں نے عمران بن مسلم القصیر سے، انہوں نے سعید بن
سلمان سے، انہوں نے یزید بن نعامہ الضبی سے روایت کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جو مسلمان دوسرے مسلمان سے رشتہ دوستی قائم کرے۔ اس سے اس کا اور
اس کے والد اور نیز اس کے قبیلے کا نام دریافت کرے کیونکہ اس سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ابو احمد عسکری لکھتے ہیں کہ امام بخاری ان کی صحبت کے قائل ہیں، جو غلط ہے یہ روایت انس بن مالک علی بن عامر بن عبد قیس اور عتبہ بن غزدانی سے مرسل مروی ہے۔
ابو حاتم کہتے ہیں کہ یزید بن نعامہ ابو مودود بصری ہیں اور تابعی ہیں۔