بن اسد بن کرز بن عبد اللہ بن عبد شمس بن عمعمہ بن جریر بن شق الکاہن بن صعب بن لشیکر بن رہم بن ارفرک بن نزیر بن قسر بن عبقر بن انمار بن اراش الجبلی القسری یہ صاحب خالد عبد اللہ بن یزید کے (جو ہشام بن عبد الملک کی طرف سے امیر عراق تھے) دادا تھے۔ ان کی حدیث خالد بن عبد اللہ نے اپنے باپ سے، انہوں نے دادا سے روایت کی کہ ابو الفضل الفقیہ مخزومی نے باسنادہ احمد بن علی بن مثنیٰ سے، انہوں نے عثمان بن ابی شیبہ سے، انہوں نے ہشیم بن بشیر سے، انہوں نے سیار سے سُنا کہ انہوں نے خالد القسری کو منبر پر سے یہ کہتے سُنا، کہ میرے باپ نے میرے دادا سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے یزید بن اسد! تو لوگوں کے لیے وہی بات پسند کر، جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔
یحییٰ بن معین کہتے ہیں، کہ خالد کے خاندان کے لوگ اس امر کو تسلیم نہیں کرتے، کہ ان کے دادا کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں نصیب ہوئی، اگر ہوتی تو انہیں علم ہوتا یحییٰ لوگوں کے خلاف انہیں صحابی گردانتے ہیں، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۹)