ابو محمد ظفری انصاری اوسی: بقولِ ابن مندہ مدنی ہیں۔ ابو نعیم کوفی بتاتے ہیں۔ ابن ابی فدیک نے ادریس بن محمد بن یوسف سے انہوں نے اپنے والد سے۔ انہوں نے دادا
سے روایت کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ موچھوں کو کٹواؤ۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔