بن عبد اللہ بن سلام: ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ مدنی ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں اپنی گود میں بٹھایا، سر پر ہاتھ پھیرا اور یوسف نام رکھا بقول واقدی، ابو یعقوب کنیت تھی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث روایت کیں۔ ان سے محمد
بن منکدر وغیرہ نے روایت کی۔ ان سے مروی ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی کا ٹکڑا لے کر اس پر کھجور رکھی، فرمایا، یہ اس کا سالن ہے۔ دونوں کو تناول
فرمایا۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔