آپ سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ بن سید محمد ہاشمی راجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبر تھے۔والد ہ کا نام سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد محمد بخش بن سیّد ضیأاللہ برخورداری رسولنگری رحمتہ اللہ علیہ تھا۔
بیعتِ طریقت اپنے حقیقی ماموں حضرت سیّد عمربخش بن سیّد محمدبخش برخورداری رسولنگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔اپنے پیرروشن ضمیرکےکمال عاشق وشیداتھے۔
حضر ت سیّدعمربخش رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب مناقباتِ نوشاہیہ میں آپ کو اپنے خواص مریدوں کی فہرست میں د رج فرمایاہے۔مگرآج کل آپ کی اولادکے بعض افراد آپ کو اپنے والد کا مرید لکھتے ہیں۔
تاریخ ولادت
آپ کی ولادت بارہویں ربیع الاوّل ۱۲۵۴ھ میں ہوئی۔
چک سواری میں ورود
آپ ۱۳۰۰ھ میں موضع چک سواری ضلع میرپورمیں تشریف لے گئےاورتمام عمر وہیں رہے۔نوافل تہجداورنماز پنجگانہ آپ کامعمول تھا۔اُس علاقہ کے بہت لوگآپ سے فیضیاب ہوئے۔
اولاد
آپ کا نکاح سیّدہ حسن بی بی بنت سیّد صاحبزادہ بن سیّد اللہ جوایاہاشمی راجوری والہ سے تھا۔ان کے بطن سے اولادہوئی۔آپ کے دوبیٹے تھے۔
۱۔سیّد چراغ محمد۔ان کا ذکر نوویں باب میں آئے گا۔
۲۔سیّد خوشی محمد۔بچپن میں بتاریخ یکم محرم ۱۳۰۴ھمیں فوت ہوئے۔ قبرٹِھل میں ہے۔
یاران ِطریقت
آپ کے خواص احباب یہ تھے۔
۱۔سیّد چراغ محمدفرزندآنجناب رحمتہ اللہ علیہم چک سواری ضلع میرپورخاص
۲۔سیّد فضل حسین بن سیداحمدالدین ۔برادرزادہ چک سواری ضلع میرپورخاص
۳۔چوہدری سُواری۔بانی دیہہ چک سواری ضلع میر پورخاص
۴۔سائیں جمعہ خاں کوٹھہ کلاں راولپنڈی
تاریخ وفات
سیّد اللہ دتہ کی وفات ہفتہ تیسری ذی الحجہ ۱۳۴۰ھ میں ہوئی۔
آپ کی قبر چک سواری ۔ضلع میرپور۔آزادکشمیرمیں ہے۔
مادۂ تاریخ "فخرِ موجودات"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)