انصاری ان کوابوالقاسم طبرانی نے معجم میں بیان کیاہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ یہ میرے نزدیک نعمان بن عمروبن رفاعہ ہیں اورانھوں نے وہ حدیث روایت کی ہے جوہم سے ابوموسیٰ نے کتابتہً بیان کی وہ کہتےتھے ہمیں ابوعلی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیاوہ کہتےتھے محمد بن عمرو بن خالد حرانی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ہمارے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن لہیعہ نے ابوالاسود سے انھوں نے عروہ سے ان انصار کے نام میں جوغزوۂ بدرمیں شریک تھے عثمان بن عمرو بن رفاعہ بن حارث بن سواد(کےنام ) کو (بھی)نقل کیاہے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)