۔نصر بن حمادنےاپنے والد سےانھوں نے شعبہ سے انھوں نے جریری سے انھوں نے ابو سلیل سے انھوں نے عجوز بن نمیرسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا کہ آپ کعبہ میں دروازہ کے سامنے منہ کیے ہوئے نمازپڑھ رہےتھےاورآپ کو (یہ دعا بھی)مانگتے ہوئے میں نے سنا۱؎ الھم اغفرلی ذنبی عمدی وخطائیان کاتذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورابونعیم نے کہاہے کہ اسی طرح عجوز بن نمیرنے کہاہے۔اوراس حدیث کو غندراورحجاج وغیرہمانے شعبہ سے نقل کرکے روایت کیاہے۔اورانھوں نے کہاہے کہ عجوز نمیر کی اولادسے ہیں۔ہم کوعبدالوہاب ابن ہبتہ اللہ نے اپنی سندکوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حجا ج بن یوسف نے سعیدجریری سے انھوں نے ابوالسلیل سے انھوں نے عجوزسے جونمیرکی اولادسے تھےنقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوہجرت کےقبل ابطح میں کعبہ کے سامنے نماز پڑھتےہوئے دیکھا اور یہ بھی آپ کوفرماتے ہوئے سنا الھم اغفرلی ذنبی خطائی وجہلیاورابوموسیٰ نے بھی اسی طرح کہاہے واللہ اعلم۔
۱؎ترجمہ۔اے اللہ میرے گناہ بخش دے وہ گناہ میرے قصد سے ہوئے ہوں یامیری خطاسے ہوں۱۲۔
(ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)