طاہربن احمد بن عبدالرشید بن الحسین بخاری: افتخار الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام عدیم النظیر فرید الدہر علامہ اور مجتہدین فی المسائل میں سے ماوراء النہر کے شیخ حنفیہ تھے،مولیٰ ابن کمال پا شانے آپ کو طبقہ مجتہدین فی المسائل میں سے شمار کیا ہے۔علم اپنے باپ احمد بن عبدالرشید اور ماموں ظہیرالدین حسن بن علی مر غینانی اور نیز حماد بن ابراہیم صفار اور قاضی خان حسن بن منصور سے پڑھا اور اخذ کیا۔ تصانیف بھی مقبولہ اور مقبرہ کیں،منجملہ ان کے کتاب خلاصۃ الفتاویٰ اور کتاب خزانۃ الواقعات اور کتاب نصاب معروف و مشہور ہیں۔۵۴۲ھ میں فو ت ہوئے۔ ’’قمر عالمیان‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)