علامہ سید احمد طحطاوی: فقیہ عصر،وحیدِ دہر،محدث جید،علامہ محقق، فاضل مدقق تھے مدت تک مصر کے مفتی رہے،در المختار کا حاشیہ الیسی تحقیق و تدقیق کے ساتھ تصنیف کیا کہ مقبول انام ہوا اور مصر میں باوجود بڑے حجم و ضخامت کے چھپ کر مشتہر ہوا۔اس کتاب میں آپ نے امام ابو حنیفہ کے مناقب کو اقوال صحیحہ اور روایات مثبۃ سے ثابت کیا یہاں تک کہ علامہ سید ابن عابدین نے بھی بر وقت تالیف رد المختار کے اس کو مدِ نظر رکھا اور اس سے بہت کچھ نقل کیا۔اس کے سوا بہت سے رسائل و کتب تصنیف کیے،وفات آپ کی ۱۲۳۳ھ سے بعد وقوع میں آئی۔
(حدائق الحنفیہ)