آپ مست الست فقیر اور مجذوب تھے شہر کے بازاروں اور جنگلوں میں گھوما پھرتے، گفتگو مستانہ کرتے تھے شہر کے لوگ آپ کے معتقد تھے بعض اوقات خوارق و کرامات کا ظہور ہوتا، کشف کے ذریعہ بعض غائب کے اسرار بیان فرمایا کرتے تھے استغراق و مستی میں کھانے پینے کی خبر نہ ہوتی اگر کوئی اپنے طور پر کھانا سامنے رکھتا تو کھالیتے ورنہ کئی کئی دن فاقہ مست رہتے تھے آپ ے سکھ سلطنت کے زوال کی خبر کئی سال پہلے ہی دے دی تھی، آپ کی وفات ۱۲۶۱ھ میں ہوئی تھی۔
|
رفت از دنیا چو در خلد بریں مست مجذوبے بگو تاریخ او ۱۲۶۱ھ
|
|
شیخ تاجی شاہ پیر راہنما نیز عاشق مست کامل راہنما ۱۲۶۱ھ
|
(حدائق الاصفیاء)