تاج الدین بن سعد بن مجد الدین: ماہ ربیع الاول ۷۹۵ھ میں پیدا ہوئے، اپنے باپ اور جدامجد سے علوم و فنون حاسل کر کے علامۂ دقائق زمانہ ہوئے،آپ کے وقت میں مذہب کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی۔۸۵۱ھ میں قضاء قدس آپ کو دی گئی اور مدرسہ معظمیہ کی درس و تدریس میں مشغول ہوئے اور آپ کا حکم جاری ہوا، پھر قضاء کو چھوڑ کر قاہرہ کو گئے جہاں آپ کے والد نے آپ کو موید کی مشیخت سپرد کی۔جب ۸۶۷ھ میں آپ کے والد ماجد فوت ہوئے تو آپ اپنے چچا برہان الدینکے واسطے موید کی مشیخت خالی کر کے قدس میں چلے آئےاور ماہِ شعبان ۸۹۲ھ میں وفت پائی۔’’ذوفنون‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)