تاج الدین حضرت عبداللہ ابنِ ترکمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
احمد بن عثمان بن ابراہیم بن مصطفیٰ ماردینی: قاہرہ میں شنبہ کی رات ۲۵؍ ماہ ذی الحجہ ۶۸۱ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ اپنے باپ اور بھائی سے پڑھی اور حدیث کو دمیاطی اور ابنِ صواف سے سنا اور روایت کیا،مدت تک تدریس کی اور فتوےٰ دیا۔تاج الدین لقب تھا مگر ابن ترکمانی کے نام سے مشہور تھے۔تصانیف بہت عمدہ فقہ واصول فقہ و حدیث و فرائض و نحو و ہئیت اور منطق وغیرہ میں کیں اور جامع کبیر و ہدایہ کی شرح تصنیف کی اور غرہ ماہ جمادی الاولیٰ ۷۴۴ھ میں وفات پائی۔’’معدن شرف‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)