تملک الشیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا،از بنو عبدالدار بعد ہٗ اس بنو شیبہ بن عثمان بن طلحہ بن ابی طلحہ عبدری ابوالفرح بن ابو الرجأ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی
عاصم سے ،انہوں نے یوسف بن موسیٰ سے ،انہوں نے مہران بن ابی عمر سے ،انہوں نے سفیان ثوری سے، انہوں نے مثنی بن صباح سے، انہوں نے مغیرہ بن حکیم سے،انہوں نے صفیہ
دختر شیبہ سے،انہوں نے تملک سے روایت کی کہ وہ اپنے ایک بالا خانے میں جو مروہ اور صفا کے درمیان تھا،بیٹھی تھیں کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ
وسلم کو فرماتے سُنا،اے لوگو،خدا نے سعی بین الصفأ والمروۃ کو تم پر فرض کیا ہے،اس لئے اس کی تعمیل کرو۔
اس حدیث کو صفیہ نے اپنی والدہ سے ،جیسا کہ گزر چکا ہے،روایت کیا ہے،اسی طرح اسے عطا نے صفیہ سے،انہوں نے حبیبہ سے روایت کیا جس کا بعد میں آئے گا،تینوں نے ان
کا ذکر کیا ہے۔