تویلہ دخترِ اسلم انصاریہ،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاقاضی ابوبکر احمد بن عمرو،محمد بن اسماعیل سے،
انہوں نے ابراہیم بن حمزہ سے،انہوں نے ابراہیم بن جعف بن محمود بن حارثی سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنی دادی تویلہ سے روایت کی،کہ ایک موقعہ پر حضور
بنو حارثہ میں نماز ادا کررہے تھے کہ عباد بن بشر نے ہمیں بتایا،کہ تحویل قبلہ کا حکم آگیا ہے،اور آپ نے بیت المقدس سے کعبے کی طرف منہ پھیر لیا،مردوں کی جگہ
عورتیں آگئیں اور عورتوں کی جگہ مردوں نے لے لی،چونکہ یہ حکم دورانِ نماز میں نازل ہو ا تھا،اس لئے باقی دو سجدے کعبے کی طرف ادا کئے گئے۔
ایک روایت میں ان کا نام، بدیلہ اور ایک میں نویلہ (بنون) مذکور ہے،بعد میں پھر ان کا ذکر کیا جائے گا،دونوں نے ان کاذکر کیا ہے۔