عبیداللہ بن عدی بن خیار،ہشام بن عروہ نےاپنےباپ سے،انہوں نےعبیداللہ بن عدی بن خیار سے،انہوں نےدوآدمیوں سے،جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضرہوئے،سُنا،کہ آپ صدقہ تقسیم فرمارہےہیں چنانچہ وہ دونوں بھی آدمیوں سےبچتےنکلتےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جاپہنچے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنی
نظریں اوپراٹھائیں،اورپھرنیچےکرلیں،دیکھاکہ دوہٹے کٹے آدمی کھڑے ہیں فرمایا،ان صدقات میں دولت مندکااورایسےآدمی کاجوکماسکتاہو،کوئی حصہ نہیں ہے۔
اورشعیب بن ابوحمزہ نےزہری سے،انہوں نے عبیداللہ بن عدی سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ہرنبی اورامام میں بھی
دورجحان (فطرت) ہوتے ہیں،ایک وہ جواسے نیکی کی طرف بلاتاہےاوربرائی سےروکتاہے،اوردوسراوہ جواسےبرائی کی ترغیب دیتاہےجوشخص اس کےشرسےبچ گیاوہ بچ گیااوراس
بُرےجذبےپرغلبہ پالےگا،دونوں نے حدیثِ صدقہ کاذکرکیاہے،لیکن حدیث بطانہ کاذکرصرف ابن مندہ نے کیاہے،احتمال ہے کہ یہ دوترجمے ہیں،کیوں کہ حدیثِ صدقہ میں
دوآدمیوں کاذکرہے،اورحدیثِ بطانہ میں ایک کا، واللہ اعلم۔