اختِ معقل بن یسار،متعدد راویوں نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے عبد بن حمید سے،انہوں نے ھاشم بن قاسم سے،انہوں نے مبارک بن فضالہ سے،انہوں نے حسن سے ،انہوں
نے معقل بن یسار سےروایت کی کہ عہدِ رسالت میں ایک شخص نے ان کی بہن سے نکاح کیا،کچھ عرصے بعد اس نے اسے ایک طلاق دے دی،اور انقطاع عدت تک رجوع نہ کیا،بعد از
عدت اس نے نکاح کی پھر خواہش کی،لیکن عورت کے بھائی نے مزاحمت کی،اس پر ذیل کی آیت نازل ہوئی۔
" اِذَاطَلَّقتُمُ النِّسَاءَفَبَلَغنَ اَجَلَھُنَّ فَلَاتَعضُلُوھُنَّ"اس خاتون کا نام جمیل تھا،پیشترازیں ہم باب جیم میں ان کا ذکر کر آئے ہیں،ابو موسیٰ نے
ان کا ذکر کی ہے۔