اخت عقبہ بن عامر،ابواحمد نے باسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے مخلد بن خالد سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے سعید بن ابوایوب سے،انہوں
نے یزید بن ابو خبیب سے،انہوں نے ابوالخیر سے،انہوں نے عقبہ بن عامر جہنی سے روایت کی،کہ میری بہن نے نذر مانی،کہ وہ بیت اللہ تک چل کر جائے گی،اس نے مجھے
کہا،کہ میں اس سلسلے میں حضورِ اکرم کا فتویٰ دریافت کروں،آپ نے فرمایاکبھی چل لے اور کبھی سوار ہولے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔