عمر بن محمد بن عمر بن محمد بن محمد بن احمد عیقلی: شرف الدین لقب اور ابو حفص کنیت تھی اور حضرت عقیل بن ابی طالب کے نسب میں سے تھے،اپنے زمانہ میں اکابر فقہاء حنفیہ میں سے تھے اور آپ کو معرفت مذہب و خلاف میں ید طولیٰ حاصل تھا۔علم صدر الشہید عمر بن عبد العزیز وسے پڑھا اور نیز جمال الدین حامد بن محمدریغد مونی سے اخذ کیا اور آپ سے احمد بن محمد عقیلی اور شمس الائمہ محمد بن عبدالستار کردری نے فقہ پڑھی۵۷۸ھ میں حج کر کے بغداد میں آئے اور ۵۹۶ھ میں [1] وفات پائی۔’’نور قمر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ۵۷۶ھ منہاج فی الفقہ تصنیف کی ’’دستور الاعلام‘‘
(حدائق الحنفیہ)