عمر بن محمد بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن نسر بسطامی ثم البلخی: ضیاء الاسلام لقب اور ابو شجاع کنیت تھی۔ماہِ ذی الحجہ ۴۷۵ھ میں بلخ میں پیدا ہوئے۔ جد اعلیٰ آپ کا بسطا کا رہنے والا تھا جو بلخ میں آکر سکونت پذیر ہوا۔آپ بڑے فقیہ، حافظ،محدث ،مفسر،ادیب،شاعر،کاتب،حسن اخلاق اور صاحب ہدایہ کے استاد تھے،آپ کو اجازت عالیہ حاصل تھی اور تمام علوم میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ عبدالکریم بن محمد سمعانی شافعی نے اپنی کتاب انساب میں آپ کے حال میں لکھا ہے کہ میں نے آپ سے مرو بلخ و ہرات و بخاراو سمر قند میں حدیث کو سُنا اور استفادہ کیا۔
(حدائق الحنفیہ)