عمر بن برہان الدین[1]علی صاحب ہدایۂ: نظام الدین لقب تھا،اپنے بھائی جلال الدین محمد کی طرح آپ نے بھی اپنے باپ سے علوم حاصل کیے اور یہاں تک سعی کی کہ فضیلت و کمالیت کو پہنچ کر مرجع فتاویٰ و قضایا ہو کر شخ الاسلام سے ملقب ہوئے اور ایک جم غفیر نے آپ سے استفادہ کیا اور کتاب جواہر الفقہ اور فوائد وغیرہ تصنیف کیں۔
1۔ ابو حفص کنیت ۶۰۰ھ کے بعد انتقال ہوا۔’’ہدایۃ العارفین‘‘(مرتب)
حدائق الحنفیہ