عمر بن عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ حلبی المعروف بہ ابن عدیم: عالم فاضل، ادیب شاعر،ذی فنون،صاحبِ مروۃ و عصبیت تھے۔نجم الدین لقب اور ابو القاسم کنیت تھی مدت تک حلب کے قاضی رہے اور قاضی القضاۃ کے خطاب سے مشہور ہوئے۔آپ نے اپنے زمانہ ولایت میں کسی کو گالی نہیں دی اور نہ کسی سائل کو نا امید کیا۔۷۳۴ھ میں حماۃ علاقہ حلب میں فوت ہوئے۔ابو الفداء نے آپ کے حق میں مندرجہ ذیل دو شعر انشاد کیے ہیں ؎
قدکان نجم الدین شمساً اشرقت بحماۃ للدانی بہاد القاصی
عدمت ضیاء ابن العدیم فانشدت مات المطیع فیا ہلاک العاصی
حدائق الحنفیہ