عمر بن زید بن بدر بن سعید موصلی: زین الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے شیخ کامل،حافظ حدیث،فقیہ فاضل تھے۔علم حدیث میں ایک کتاب مغنی نہایت تحقیق و تدقیق سے حسن ترتیب ابواب بحذف اسانید تصنیف فرمائی جو آپ کی حیات میں آپ کے پاس پڑھی گئی۔وفات آپ کی ۶۱۹ھ میں ہوئی۔’’امام الوقت‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)