عمر بن عبد الکریم ورسکی بخاری: بد الدین لقب تھا،عالم متجر فقیہ ماہر تھے، علوم ابی الفضل عبد الرحمٰن کرمانی سے حاصل کیے اور آپ سے شمس الائمہ محمد بن عبد الستار کردری نے اخذ کیا بلخ میں ۵۹۴ھ میں فوت ہوئے اور جامع صغیر کی شرح تصنیف کی۔’’امام اتقیاء‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)