اُمیمہ عبداللہ بن ابی بن سلول کی کنیز تھی، یحییٰ بن محمود اور ابو یاسر نے (باسناد ہما تا مسلم بن حجاج) ابو کامل ججدری سے،انہوں نے ابو عوانہ سے،ا نہوں نے
اعمش سے،انہوں نے ابو سفیان سے، انہوں نے جابر سے روایت کی،کہ عبداللہ بن ابی کے پاس دو لونڈیاں تھیں،مسیکہ اور امیمہ،وہ ان دونوں کو زنا پر مجبور کرتا
تھا،انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شکایت کی تو یہ آیت اُتری۔
لَاتَکرَھُوافَتَیَاتِکُم عَلَی البِغَاءِ،تم اپنی لونڈیوں کو زنا پر مجبور مت کرو۔