اُمیمہ دختر نجارا نصاریہ ، ان کی حدیث ابن جریج نے حکیمہ دختر ابو حکم سے ، انہوں نے اپنی والدہ امیمہ سے روایت کی،کہ ازواج مطہرات کے پاس روما ل تھے،جن
میں انہوں نے کلف اور زعفران باندھ کر رکھا تھا احرام باندھنے سے پہلے انہوں نے اس مرکب کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگا لیا،پھر احرام باندھا۔
ابو عمر کا قول ہے،کہ عقیلی نے یہ حدیث امیمہ دختر نجار سے منسوب کی ہے،لیکن میرے خیال میں یہ حدیث امیمہ دختر رقیقہ سے مروی ہے،بایں دلیل کہ حجاج نے اپنے
جریج سے،انہوں نے حکیمہ دخترِ امیمہ دختر رقیقہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی ،کہ رسولِ کریم کے پاس لکڑی کا ایک پیالہ تھا،جس میں آپ پیشاب کیا کرتے
تھے،اس حدیث کو ابو داؤد نے محمدبن عیسٰی سے،انہوں نے حجاج سے روایت کی،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔