اُمیمہ دختر ِشراحیل،حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے نکاح کے بعد اسے طلاق دے دی تھی،مسمار بن عمرو الحسین بن فناخرہ وغیرہ نے باسنادہم محمد بن اسماعیل
سے،ا نہوں نے حسین بن ولید سے،انہوں نے عبد الرحمٰن بن غسیل سے انہوں نے عباس بن سہیل سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابو اسید سے روایت کی،کہ آپ نے
شراحیل کی بیٹی سے نکا ح کیا،اور جب خلوت میں آپ نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا،تو عورت نے نا خوشی کا اظہار کیا،آپ نے ابو اسید کو حکم دیا کہ اسے کتان سفید کے
دو کپڑے دے کر واپس لے جاؤ۔
امام بخاری لکھتے ہیں، ک عبداللہ بن محمد نے ابراہیم بن ابوالوزیر سے انہوں نے عبدالرحمٰن سے انہوں نے حمزہ ( یعنی ابو اسید کے بیٹے) اور ابنِ عباس بن سہل
سے روایت کی ،ہم جونیہ کے ترجمے میں اس واقعہ کو پھر بیان کریں گے۔