عمیرہ دختر مسعود انصاریہ،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نے محمد بن ابراہیم سے،انہوں نے ابوعروبہ سے،انہوں نے ہلال بن
بشیر سے،انہوں نے اسحاق بن ادریس الاحوال سے،انہوں نے ابراہیم بن جعفر بن محمود بن محمد بن مسلمہ سے ،انہوں نے جعفر بن محمود سے ،انہوں نے اپنی دادی عمیر ہ سے
سُنا،کہ ہم پانچ بہنیں حضورِ اکرم کی خدمت میں بیعت کے لئے حاضر ہوئیں،حضورِاکرم گوشت کے ٹکڑے چباکر کھارہے تھے،ایک چباہوا ٹکڑا مجھے بھی دیا،جسے ہم بہنوں نے
تھوڑاتھوڑا بانٹ لیا،اس کے بعد آپ نے سب کو چباکر ایک ایک ٹکڑا دیا،جسے ہم سب نے کھالیا،چنانچہ جب تک ہم زندہ رہیں،نہ تو ہمارے دانت گرے،اور نہ کوئی اور خرابی
پیداہوئی،ابونعیم اور ابوموسٰی نے ذکر کیا ہے۔