عمیرہ دختر سہل بن رافع،یہ سہل وہ صحابی ہیں کہ جنہوں نے غزوۃٔ تبوک کے موقعہ پر دو صاع کھجور رات بھر محنت کر کے حاصل کی تھی،اور اپنی اس بیٹی کو ساتھ لیا
تھا،اور ایک صاع کھجور لے کر حاضر خدمت ہوئے تھے،اور یہ صاع بھر کھجور تعمیل ارشاد میں پیش کی تھی،اور منافقوں نے اس ہمہ تن ایثار کا مذاق اڑایا تھا،سہل نے اپنی
بیٹی کے لئے دعاکی درخواست کی،کیونکہ ان کی اور کوئی اولاد نہ تھی،حضور نے لڑکی کے سر پر ہاتھ پھیرا،تو عمیرہ نے یوں محسوس کیا،گویا آپ کے ہاتھوں کی ٹھنڈک ان
کے کلیجے تک پہنچ گئی ہے،تینو ں نے ان کا ذکر کیا ہے۔