ام عبد دختر سود بن قویم بن صاہلہ ہذلیہ،یہ خاتون بقولِ ابوعمر عبداللہ بن مسعود کی والدہ تھیں اور ان کا نام اللہ تعالیٰ کے نام کی طرف مضاف نہیں تھا،ابن مندہ
اور ابونعیم نے ام عبداللہ بن مسعود لِکھا ہے اور ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی،یہ دونوں ایک ہیں اور ابوعمرکا قول صحیح ہے،کیونکہ حضور اکرم عبداللہ بن مسعود کو
ابن ام عبدکہتے ہیں۔
ام عبد نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے روایت کی،کہ آپ دعائے قنوت قبل از رکوع پڑھتے تھے اور ابو اسحاق بیعی نے مصعب بن سعد سے روایت کی،کہ حضرت عمر نے
جن مہاجر عورتوں کو دو دو ہزار درہم دیئے تھے ان میں ام عبد بھی تھیں،اور ابو اسحاق نے روایت کی کہ حضرت عمر نے ام عبد کا انتظار کیا،تاکہ وہ اپنے بیٹے عتبہ بن
عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کریں،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔