ام عبدالرحمٰن دختر ابوسعید خدری،عبدالعزیز بن محمد بن محمد بن ابو حمید سے،انہوں نے دختر سعد بن ابراہیم بن ابوسعید خدری سے،انہوں نے اپنی پھوپھی یعنی ام
عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ حضورِ اکرم ابوسعید کی عیادت کے لئے ہمارے گھر تشریف لائے،ہم نے بکری کا بازو کھانے کو پیش کیا،آپ نے اس سے تناول فرمایا،پھر آپ نے
نماز ادا فرمائی،اور کلی نہیں کی،ان کا ذکر ابن مندہ اور ابونعیم نے کیا ہے۔