ام عبداللہ بن انس از اولاد عبداللہ بن انیس،یہ خاتون کعب بن مالک کی زوجہ تھیں،ان کی حدیث کو وہب نے عمرو بن حارث سے،انہوں نے یحییٰ بن سعید سے،انہوں نے
عبداللہ بن انیس سے،انہوں نے اپنی والدہ سے(جو کعب بن مالک کے پاس تھیں)روایت کی کہ کعب مسجد نبوی میں بیٹھے اشعارپڑھ رہے تھے کہ حضورِ اکرم تشریف لائے ،اور کعب
نے ایسی چُپ سادھ لی گویا ان کی رُوح قبض ہوگئی،فرمایا پڑھتے جاؤ،چپ کیوں ہوگئے ہو،چنانچہ انہوں نے پڑھنا شروع کردیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔