ام عبداللہ بن بشر،ان سے ان کے بیٹے عبداللہ بن بشر نے روایت کیابوالفضل عبداللہ بن احمد طوسی نے ابو داؤد طیالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے یزید بن خمیر سے،
انہوں نے عبداللہ بن بشر سے روایت کی،کہ ایک بار حضورِ اکرم ہمارے گھر تشریف لائے،میری ماں نے ایک دری بچھائی،آپ اس پر بیٹھ گئے،پھر میری ماں کھجوریں لائی،آپ
تناول فرمارہے تھے اور گٹھلیاں انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کے درمیان رکھ کر پھینک رہے تھے،پھر آپ نے پانی طلب فرمایا،اور پی کر اس شخص کو دیا،جو دائیں جانب
بیٹھا تھا،اس کے بعد میری ماں نے گزارش کی، یارسول اللہ !ہمارے لئے دعا فرمائیے،حضورِ اکرم نے دعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے اور فرمایا،"اے اللہ،جو رزق تو نے انہیں
دیا ہے،اس میں برکت فرما،ان کے گناہ معاف کر اور ان پر رحم کر"،اس کے بعد ہم ہمیشہ ہی اس دعاکا اثر محسوس کرتے رہے،ابومندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔