ام عبداللہ دختر نبیہ بن حجاج سہمیہ جو عمرو بن عاص کی زوجہ تھیں،اور ان کے بیٹے عبداللہ بن عمرو کی والدہ تھیں،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایک بار
فرمایا،کیا اچھا خاندان ہے،جو ابوعبداللہ ،ام عبداللہ اور عبداللہ پر مشتمل ہے،اس خاتون سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی، اور عبدالملک بن قدامہ نے عمرو بن
شعیب سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے دادا سے روایت کی،اور عبدالملک بن قدامہ نے عمرو بن شعیب سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی،کہ ام
عبداللہ بن عمرو نبیہ بن حجاج کی دختر تھیں،اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دل وجان سے چاہتی تھیں،ایک دن حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،تو آپ نے
پوچھا،ام عبداللہ !کہو،کیا حال ہے،انہوں نے جواب دیا،یا رسول اللہ ،بہ خیرو عافیت ہوں،لیکن میرا بیٹا عبداللہ تو تارک دنیا ہوگیا ہے،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے
ذکرکیا ہے۔