ام عبداللہ زوجہ ابوموسیٰ اشعری،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابومعاویہ سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے
ابراہیم سے،انہوں نے سہم بن منجاب سے،انہوں نے قرنع سے روایت کی،کہ انہوں نے ابوموسیٰ اشعری کو کہتے سنا اور انکی بیوی خاموش تھیں،کیا تم نے سُنا تھا،جو کچھ
رسولِ کریم نے فرمایا تھا،بیوی نے جواب دیا،ہاں میں نے سُناتھا،پھر وہ خاموش رہیں،جب ابوموسیٰ فوت ہوگئے ،تو ان کی بیوی سے پوچھا گیا،حضورِ اکرم نے کیا فرمایا
تھا،انہوں نے جواب دیا،آپ نے اس شخص پر لعنت بھیجی تھی،جس نے سر مونڈا،کپڑا پھاڑا یا منہ نوچا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔