ام عبیس،بقول زبیر ان کا تعلق بنوتیم بن مرہ سے تھا،یہ کنیز تھیں،جب اسلام قبول کیا ،تو مشرکین مکہ نے انہیں سخت تکالیف دیں،حضرت ابوبکر صدیق نے خرید کر آزاد
کردیا،ان کی کنیت ان کے بیٹے عمیس بن کریز کے نام پر ہےابوجعفر نے باسنادہ یونس بن بکیر سے،انہوں نے ہشام بن عروہ سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ ابوبکر
نے سات ایسے غلاموں اور لونڈیوں کو جنہیں کفار تکلیفیں دیتے تھے،خریدکر آزاد کیا،بلال، عامر بن فہیرہ،زنیرہ،بنومؤمل کی ایک کنیز نہدیہ،ان کی لڑکی اورام عبیس
،ابوعمر ،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔