ام ابی امامہ بن ثعلبہ بن حارث،جب حضورِ اکرم نے بدر کو کوچ فرمایا،تو ابو امامہ کی والدہ لبِ مرگ تھیں،تو ان کے بیٹے ابو امامہ نے اپنے ماموں ابوبردہ بن سار کو
کہا،کہ آپ اپنی بہن کی تیمارداری کے لئے رک جائیں، ابو بردہ نے کہا ، میری بہن تمہاری ماں ہے،اس لئے تمہیں رُکنا چاہئیے،معاملہ حضورِ اکرم کے علم میں
لایاگیا،تو آپ نے ابوامامہ کو رک جانے کا حکم دیا،حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بدر سے واپس تشریف لائے،تو ام ابی امامہ وفات پا چکی تھیں،ا ٓپ نے ان کی
نماز جنازہ ادا فرمائی۔
یہ خاتون ام ابی امامہ دختر سہل بن حنیف سے مختلف ہیں،کیونکہ ان کی ولادت بعداز ہجرت ہوئی، اوس سے تھے،اور ابو امامہ بن ثعلبہ ہجرت کے وقت جوان تھے،اور ان کا
تعلق بنو حارثہ بن حارث سے تھا،جو خزرجی تھے،واللہ اعلم،ہم ابوامامہ کے ترجمے میں ان کا ذکر کرآئے ہیں۔